تشنگان علم کے لئے شعبہ تربیت ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ویب سائٹ کا اجراء کر دیا گیا

اسلام آباد(ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) تشنگان علم کے لئے شعبہ تربیت ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ویب سائٹ کا اجراء کر دیا گیا ویب سائٹ پر پانچ ہزار سے زائد اردو کتب، مختلف فکری، عقیدتی، اخلاقی، اجتماعی اور سیاسی موضوعات ہر آڈیو ویڈیو لیکچرز، آنلائن مجلہ بصیرت مساجد اورتربیتی امور سے مربوط مواد دستیاب ہو گا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ تریبت کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر علامہ یونس حیدری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نےکہا کہ وب سائٹ کا بنیادی ہدف معاشرے میں تربیتی و فکری حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا ہے اور مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ تربیت کی کوشش ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے مسولین، اور کارکن کے لئے تربیتی امور اور اس سے متعلہ مواد کی باآسانی فراہمی ممکن ہوسکے ویب سائٹ پر تربیتی نصاب بھی رکھا جائے گا انہوں نے مذید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ویب سائٹ کی موبائل فون اپیلیکشن بھی بنائی جارہی ہے تاکہ تشنگان علم کے لئے ان کے سمارٹ فون پر باآسانی علمی مواد تک رسائی ممکن ہو سکے ۔ویب سائٹ سے استفادہ کرنے کے لئے www.mwmtarbiat.com پر وزٹ کیا جا سکتاہے

About Ali Haider