لینڈ ریفارمز کمیشن کی آڑ میں عوامی ملکیتی زمینوں پر قبضے کی سازش کو مسترد کرتے ہیں ۔ الیاس صدیقی

گلگت ( ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) لینڈ ریفارمز کمیشن کی آڑ میں عوامی ملکیتی زمینوں پر قبضے کی سازش کو مسترد کرتے ہیں ۔ بنجر زمینوں کے متعلق 20 فیصد فارمولا عوام کیساتھ انتہائی زیادتی ہے ۔ تمام تر بنجر زمینوں کے مالک عوام ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوامی زمینوں پر پہلے سے قبضے ہوئے ہیں اور حکومت مزید زمینوں پر نظریں جمائے ہوئے ہیں جو کہ ا نتہائی زیادتی ہے ۔ گلگت بلتستان کے پشتنی باشندگان نے لینڈریفارمز کو پہلے ہی مسترد کردیا ہے اور کسی بھی فارمولے کو خطے کے عوام قبول نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنجر زمینوں کو آباد کرنے کی عوامی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز آجائے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر زمین سے حاصل ہونے والی ضروریات کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑھے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرحکومتی کسی پراجیکٹ کیلئے زمین کی ضرورت ہو تو عوام کو اعتماد میں لیکر معاوضہ ادا کرکے زمین لی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریفارمز کمیشن میں جو عوامی نمائندے اپنا کاندھا دے رہے ہیں وہ اس حرکت سے باز آجائیں ورنہ عوام ان نمائندوں کا سخت محاسبہ کرینگے ۔

About Ali Haider