گلگت بلتستان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام تر حقوق حاصل ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی ۔ تحریک حمایت مظلومین

گلگت ( ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) گلگت بلتستان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام تر حقوق حاصل ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی ۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج کی تعیناتی میں غیر قانونی طریقہ کاراپنایا گیا ہے ۔ اس غیر قانونی اقدام کے خلاف سپریم کورٹ میں عنقریب پٹیشن دائر کی جائیگی ۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی سمری فوری واپس کی جائے ۔ سیکورٹی ادارے مسنگ پرسنز کی بازیابی کو یقینی بنائے ۔ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں خالصہ سرکار دفن ہوچکا ہے ۔

تحریک حمایت مظلومین کے زیر انتظام امامیہ مسجد سے خزانہ روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ احتجاجی ریلی میں ہزاروں لوگ گلگت بلتستان کے عوام کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کیخلاف سراپا احتجاج تھے ۔ احتجاجی ریلی خزانہ روڈ پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی ، احتجاجی جلسے سے تحریک حمایت مظلومین کے رہنماءوں ، جناب مظفر عباس، جناب کیپٹن محمد شفیع، جناب حاجی رضوان علی، جناب محمد الیاس صدیقی اور غلام عباس نے خطاب کیا ۔ رہنماءوں نے گلگت بلتستان کے عوام کیساتھ ہونے والی زیادتیوں پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ظلم وزیادتیوں کے خلاف خاموش نہیں رہینگے اور اس خطے کے عوام کے جملہ حقوق کے حصول کیلئے باقاعدہ تحریک چلائی جائیگی ۔ رہنماءوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی ملکیتی زمینوں ، یہاں کے جنگلات، پہاڑ، قدرتی وسائل پر جبری قبضے کررہی ہے جسے کسی طور قبول نہیں کیا جائیگا ۔ میرٹ کی پامالی اور اہم عہدوں پر من پسند افراد کو بٹھاکر نتاءج حاصل کرنے کی مذموم کوشش کو ہرگزکامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ حکومتی سطح پر عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی کا تذکرہ کرتے ہوئے رہنماءوں نے کہا کہ سانحہ 13 اکتوبر 2005 کو دو خواتین سمیت سات افراد کو سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کی ایف آئی آر تک درج نہیں ہوئی ۔ اس سانحے کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور مظلومین کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔

About Ali Haider