گلگت بلتستان میں آئین اور قانون کی عملداری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ شیخ نیئر عباس مصطفوی

گلگت ( ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) گلگت بلتستان میں آئین اور قانون کی عملداری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ تحریک حمایت مظلومین اس خطے میں رہنے والے تمام محروم ومستضعف عوام کی تحریک ہے جس کے مطالبات جائز اور حقیقت پر مبنی ہیں ۔

تحریک حمایت مظلومین کے چیئرمین شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا ہے کہ حکمران گونگے بہرے اور اندھے ہوچکے ہیں اور آئین اور قانون کا ڈنڈا صرف کمزور کیلئے ہے جبکہ طاقتور آئین وقانون سے ماورا ہے ۔ گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ،ستر سالوں سے ہم حکمرانوں کے جھوٹ اور فریب سے تنگ آچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک حمایت مظلومین کے پلیٹ فارم سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا ہے اور احتجاجی گرفتاری کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہیگا جب تک اس خطے کے مظلوم عوام کی فریاد کو سنا نہیں جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے خواب دکھانے والی جماعت کسی اور روش پر چل پڑی ہے ۔ دنیا کی کسی جمہوری ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کو نظریاتی مخالفت پر جبری لاپتہ کیا جائے ۔ ریاست مدینہ عدل وانصاف پر قائم ہوئی جہاں کمزور اور طاقتور دونوں کیلئے ایک ہی قانون تھا ،کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں تھی اور ہر شہری کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل تھے ۔ انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماءوں کی جانب سے تحریک حمایت مظلومین کے رہنماءوں کی جانب سے احتجاجی گرفتاری پر اظہار ہمدردی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کے حصول کیلئے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ انہوں نے ان تمام تنظیموں ،انجمنوں اور افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حمایت مظلومین تحریک کے ساتھ حمایت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

About Ali Haider