تحریک حمایت مظلومین کے رہنما آج 3 بجے سٹی تھانہ گلگت میں احتجاجی گرفتاری پیش کرینگے ۔

گلگت ( ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) تحریک حمایت مظلومین کے رہنما آج 3 بجے سٹی تھانہ گلگت میں احتجاجی گرفتاری پیش کرینگے ۔ ستر سالوں کی محرومیوں ، بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں ، اہم عہدوں پر من پسند تعیناتیاں ، اپوزیشن لیڈر کی بلا جواز گرفتاری، مظلوم و بے کس شہداء کے قاتلوں کے خلاف ایف آئی درج نہ کرنا،عوامی ملکیتی زمینوں پر غاصبانہ قبضے کے خلاف تحریک مظلومین گلگت بلتستان نے جیل بھرو تحریک کا آغاز کردیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں تحریک کے سرکردہ رہنما الیاس صدیقی، غلام عباس، شیخ اصغر طاہری اور امجد حسین سٹی تھانے میں گرفتاری پیش کرینگے ۔ مظلومین کی اس تحریک کو مرحلہ وار دوسرے اضلاع تک پھیلایا جائے گا ۔ ایک عرصے سے بے حس حکمرانوں کو مسلسل متوجہ کیا گیا لیکن حکمرانوں نے عوامی مسائل پر توجہ دینا تو درکنار ، آئے روز عوام پر مسائل کے پہاڑ توڑتے گئے ۔ تحریک کے رہنماءوں کا کہنا ہے کہ ان حالات میں خاموشی کو توڑنا از حد لازمی ہوگیا ہے اور اس تحریک کو مرحلہ وار انجام تک پہنچائینگے تاوقتیکہ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق نہیں ملتے ۔ انہوں نے کہا کہ آج تین بجے تحریک کے رہنما محمد الیاس صدیقی، غلام عباس، شیخ اصغر طاہری اور امجد حسین سٹی تھانہ گلگت میں گرفتاری پیش کرینگے ۔

About Ali Haider