کربلا میں حسینی خواتین نے رہتی دنیا تک انمٹ نقوش رقم کرکے حق وصداقت کا علم بلند رکھا ہے۔خانم رباب

گلگت (ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) کربلا میں حسینی خواتین نے رہتی دنیا تک انمٹ نقوش رقم کرکے حق وصداقت کا علم بلند رکھا ہے۔ام رباب نے اپنے شش ماہے حضرت علی اصغر ؑ کو قربان کرکے اپنی گودتو اجاڑ دی لیکن اسلام کو تاابد تابندہ کردیا ہے۔
حضرت علی اصغر ؑ کی شہادت کے سلسلے میں امامبارگاہ برمس پائین میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے عالمی یوم علی اصغر ؑ کے حوالے سے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔مجلس عزا میں خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور حضرت علی اصغر ؑ کی یاد میں اپنے معصوم بچوں کے ساتھ غم واندوہ دامن میں سمیٹتے ہوئے کربلا والوں کے نقش قدم پر چلنے کا عزم لئے ہوئے تھے۔مجلس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ خانم رباب نے کہا کہ آج کے زمانے کے خواتین کیلئے کربلا کی خواتین کا کردار عملی نمونہ ہے۔ایک ماں اپنے بچے کی تربیت درست انداز میں کرنے کے بعد ہی اچھے نتائج کی توقع رکھے ،تربیت سے غفلت برتنے کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے لہٰذا کسی بھی صورت بچوں کی تربیت سے غفلت نہیں برتنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عزاداری کے یہی مراسم ہیں جس نے اسلام کو زندہ رکھا ہے اور ہمیں عزاداری کے مجالس میں شرکت کرکے ہم اپنے زندہ ہونے کا ثبوت فراہم کرتے ہیں۔

About مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.