پیپلز پارٹی یہ خواب دیکھنا چھوڑ دے کہ مجلس وحدت مسلمین کے اراکین اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے انہیں ووٹ دینگے۔الیاس صدیقی

گلگت ( ایم ڈبلیو میڈیا سیل) پیپلز پارٹی اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا شوق ضرور پورا کرے لیکن علاقائی تعصب اور فرقہ وارانہ رنگ دینے کی مذموم کوشش سے باز رہے۔مجلس وحدت مسلمین نے اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرنے کا کوئی اصولی فیصلہ نہیں کیا ہے اور پیپلز پارٹی یہ خواب دیکھنا چھوڑ دے کہ مجلس وحدت مسلمین کے اراکین اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے انہیں ووٹ دینگے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے خود کو سیکولر کہنے والی جماعت اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرنے کیلئے علاقائی تعصب اور فرقہ وارانہ جذبات کا سہارا لے رہی ہے۔پیپلز پارٹی کی چور دروازوں سے مجلس وحدت کے اراکین کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پانچ جماعتوں کے باہمی مشورے سے موجودہ قائد حزب اختلاف کا انتخاب ہوا ہے جس میں خود پیپلز پارٹی کے اس وقت کا اکلوتا رکن اسمبلی بھی شامل ہے اور ہم نے اس وقت جو عہد و پیمان باندھا تھا اسی پر آج تک قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے والی جماعت کس منہ سے ہم سے حمایت کی امید لگائے بیٹھی ہے اور ہماری جماعت اس وقت تک پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں جب تک پیپلز پارٹی کا صوبائی صدر جنرل الیکشن اور حلقہ 4 کے ضمنی الیکشن کے بعد علمائے کرام کی شان میں کی جانیوالی گستاخیوں پر بلامشروط معافی نہیں مانگتے۔پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ انہوں آج تک کبھی بھی اصولوں کی سیاست نہیں کی ہے حتی ٰ کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جس جماعت کو زرداری نے قاتل لیگ کہا تھا ان کو صرف اپنے اقتدار کو دوام دینے کیلئے نہ صرف گلے سے لگایا بلکہ نائب وزیر اعظم کا عہدہ بھی اسی قاتل لیگ کو سونپ دیا تھا۔

About مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے

3,193 comments

  1. Thanks for sharing it dafaddbafeeb

  2. Bystolic 10 Mg For Sale Online buy antabuse Reviews On Mylan Bupropion Xl

  3. reverse phone lookup cell free I wish to voice my gratitude for your generosity giving support to individuals gdccdffdagdd