احتیاطی تدابیر اختیار کرکے دمہ جیسے موذی مرض سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر علی گوہر

گلگت ( ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام دمہ کا عالمی دن آگاہی مہم کے طور پر منایا گیا۔دمہ کے عالمی دن کے موقع پر خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام عوام کو آگاہی دینے کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا۔رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی رضوان علی کی قیادت میں وحدت ہاؤس سے کیپٹن شہید ضمیر عباس چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی کے علاوہ پیرامیڈیکل سٹاف، صحافی برادری اور مجلس وحدت کے اکابرین نے شرکت کی۔اس موقع پر عوام الناس کو دمہ کے موذی مرض سے بچاؤ کے طریقے اور علاج کے متعلق ہیند بل/ پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔کیپٹن ضمیر عباس چوک پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی گوہر نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دمہ سے بچاؤ کے اصول ،دمہ کے بنیادی وجوہات اور احتیاطی تدابیر پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اس بیماری سالانہ ہزاروں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں ،اگر عوام آگاہ ہوں تو کسی حد تک اس بیماری سے نجات ممکن ہے۔اس کے علاوہ دمہ کے مریضوں کی احتیاطی تدابیر کے ذریعے سے بہت حدتکلیف کو کم کیا جاسکتا ہے

About مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.