شامی فوج نے 70 فیصد حلب پر قبضہ کرلیا ہے/ المیادین کی رپورٹ

المیادین ٹی وی نے حلب شہر کے 70 فیصد سے زائد حصے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی خبر دی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نہایت تیزی اور ہوشیاری کے ساتھ شام سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اب تک حلب شہر کے 70 فیصد سے زائد حصے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کردیا گیا ہے۔

المیادین کا کہنا ہے کہ شام سے اب دہشت گرد فرار ہو رہے ہیں اور عنقریب حلب شہر دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد ہوگا۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے حال ہی میں تین اہم علاقے ”المیسر”، ”جورہ” اور ”عواد” کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔

شامی جنگی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کے کئی اہم ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے اور متعدد دہشت گرد بھی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

شامی فوج حلب شہر کے مرکزی چوراہوں کو اپنے قبضے میں لیکر دہشت گردوں کی کمر توڑنے میں مصروف ہے۔

یاد رہے کہ شام اور عراق میں دہشت گردوں کو سخت شکست کا سامنا ہے عنقریب ان دونوں ملکوں سے تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود کا خاتمہ ہوگا

About مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.