صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور ان کے وزراء غلط بیانی کے ذریعے خطے میں انتشار پھیلارہے ہیں۔سائرہ ابراہیم

گلگت ( ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) صوبائی حکومت کی جانب سے یوم حسین پر پابندی بلا جواز ہے نواز لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور ان کے وزراء غلط بیانی کے ذریعے خطے میں انتشار پھیلارہے ہیں۔زہراء کی کنیزیں زندہ ہیں وقت آنے پر سیرت حضرت زینب سلام اللہ علیہا پر عمل پیرا ہوکر وقت کے ظالم حکمرانوں کو صفحہ ہستی سے نیست و نابود کردینگے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر سائرہ ابراہیم نے یوم حضرت سکینہ کے موقع پر قصر حضرت ابوطالب برمس میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذکر حسین ؑ کے بغیر ہماری زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہم اپنا سب کچھ تو قربان کرسکتے ہیں لیکن حسینؑ اور حسینت کا پرچم بلند رکھیں گے چاہے اس کیلئے ہمیں اپنے بچوں کو قربان کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ بھول ہے کہ ہم اپنے موقف سے پیچھے ہٹیں گے نہیں یہ ہرگز نہیں ہوسکتاسرزمین گلگت بلتستان میں حسینی پروانے بیدار ہوچکے ہیں اب ظلم کو پروان چڑھانے والوں کی خیر نہیں ہوگی۔ہمارے بیٹے ملک عزیز کے سرحدات کی حفاظت کرنے والے ہیں،ہمارے بھائی ضرب عضب میں قربان ہورہے ہیں،سی پیک کی حفاظت ہماری ذ مہ داری ہے۔ملک کو خطرات سے بچانا ہمارا عقیدے میں شامل ہیں،ہماری رگوں میں حسینی خون گردش کررہا ہے اور ہم کسی ظالم کے سامنے جھکنے والے نہیں اور یہ درس ہمیں کربلاوالوں نے دیا ہے۔نواز لیگ کی حمایت پر کمر بستہ ممبران اسمبلی نوشتہ دیوار پڑھ لیں اب ان کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کو ہے اقتدار کی کرسی کسی کے ساتھ وفا نہیں کرتی لہٰذا بہتر یہ ہے کہ نواسہ رسول کے پیروکاروں سے تصادم لینے کی بجائے ان کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت ہمیشہ سے عوام کی ترجمانی کرتی رہی ہے اور ہرظلم کے سامنے سینہ تان کر کھڑی ہے اور آج بھی گلگت بلتستان میں یوم حسین ؑ پر پابندی کیخلاف عوامی احتجاج میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ حکومت کے ارادے ٹھیک نہیں اور خطے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتی ہے تاکہ اپنے اقتدار کو طول دے سکے لیکن یہ یاد رکھے کہ اب ان کا یہ حربہ کارگر نہیں ہوگا۔

About مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے

One comment

  1. Sotalol And Amoxicillin Messed Up On Amoxicillin Quanto Costa Il Cialis In Italia Cialis Hersteller

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.