مذہبی پروگرام منعقد کرنے والوں پر مقدمات قائم کرکے حکومت سنگین غلطی کی مرتکب ہوئی ہے۔سید آغا علی رضوی

سکردو ( ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل)گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں یوم حسین پر پابندی اور طلباء کی گرفتاری پر پیدا ہونے والی صورتحال پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان سید آغا علی رضوی کی صدارت میں مجلس وحدت اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کا وحدت ہاؤس سکردو میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے جبری طور پر اپنے عقائد دوسروں پر تھوپنے اورعلاقے کے امن کو مخدوش کرنے پر نواز لیگ کی سخت مذمت کی گئی اور حکومت کے اس اقدام کو آئین پاکستان کے سراسر منافی قرار دیا گیا۔اجلاس میں یوم حسین پر پابندی کو گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر بد امنی پھیلانے سے تعبیر کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی سازش قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں میں یوم حسین ؑ پر فوری طور پر پابندی ہٹائی جائے اور گرفتار طلباء کو رہا کیا جائے۔امام حسین علیہ السلام کی ذات گرامی صر ف اسلامی مکاتب فکر کیلئے ہی قابل احترام نہیں بلکہ ادیان عالم کیلئے قابل احترام ہے۔حکومت گلگت بلتستان دانستہ طور پر امام حسین علیہ السلام کی شخصیت کو صرف ایک مکتب فکر کے پیشوا کے طور پر پیش کررہی ہے جو کہ ان کی تکفیری ذہنیت کی عکاس ہے جبکہ ملک کی تمام جامعات میں یوم حسین علیہ السلام کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اور تمام مسالک کے لوگ اس میں شامل ہوتے ہیں اور کسب فیض کرتے ہیں مگر گلگت بلتستان کی سو فیصد مسلم آبادی والے علاقے میں یوم حسین کو متنازعہ بنانا ایک شرمناک عمل ہے۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنما یاور عباس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اس مسئلے پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائز کی مکمل حمایت حاصل ہے اور آئی ایس او پورے ملک میں صوبائی حکومت کے اس اقدام پر احتجاج کرنے کیلئے تیار ہے۔ اجلاس میں سید آغا علی رضوی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اس اقدام کے خلاف پورے بلتستان میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائیگااور احتجاج کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی۔آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کا یہ اقدام ملت تشیع کے عقیدے پر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔یوم حسین ؑ کے انعقاد پر طلباء کی گرفتاری اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کرکے صوبائی حکومت سنگین غلطی کی مرتکب ہوئی ہے۔

About مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.