عاشورا ء حسینی کا مرکزی جلوس امامیہ جامع مسجد سے برآمد ہوا ،جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزادار شریک۔

گلگت ( ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) آج پورے گلگت بلتستان میں یوم عاشورا کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ضلع گلگت میں مرکزی جلوس عزا امامیہ جامع مسجد سے برآمد ہوا ،جلوس میں قریباً پچاس ہزار عزادار شریک ماتم ہیں جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام چار بجے امامیہ جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوگا۔دوران جلوس نماز ظہرین شہید ضمیر عباس چوک پر ادا کی جائے گی جس کی امامت سید راحت حسین الحسینی کرینگے۔ ضلع ہنزہ میں مرکزی جلوس قدیمی امامبارگاہ گنش سے برآمد ہوگا جو شاہراہ قراقرم سے ہوتا ہوا جامع مسجد علی آباد میں اختتام پذیر ہوگا۔یاد رہے کہ پچھلے سال ضلع ہنزہ میں عاشورا کا جلوس روکا گیا تھا اور عزاداروں پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کی گئی تھی لیکن اس سال ایک ایگریمنٹ کے تحت جلوس عزا کی اجازت دی گئی ہے اور جلوس کی سیکورٹی کے فرائض پاک افواج نے سنبھال رکھے ہیں۔ضلع نگر کا مرکزی جلوس غلمت نگر سے برآمد ہوگا جلوس میں آس پاس کے علاقوں کے عزاد راستے میں شامل ہوتے جائیں گے اور ہریسپو داس میں جلوس عزا اختتام پذیر ہوگاجہاں پر شین بھر کے عزادار بھی ہریسپو داس میں جلوس عزا میں شامل ہونگے۔ضلع استور کا مرکزی جلوس عاشور جامع مسجد استور سے برآمد ہوگا اور عید گاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ضلع سکردو کا مرکزی جلوس امامیہ جامع مسجد سے برآمد ہوکر قتل گاہ شریف پر اختتام پذیر ہوگا۔

About مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.