انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ہم بلا رنگ و نسل و مذہب یہ خدمات انجام دیتے رہیں گے۔سائرہ ابراہیم

گلگت ( ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ہم بلا رنگ و نسل و مذہب یہ خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خواتین کارکنان کو افطار پارٹی دی گئی جس میں علاقے کے نادار اور غریب بچوں کیلئے عید کیلئے کپڑے مہیا کئے گئے۔شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر خواہر سائرہ ابراہیم اور رکن صوبائی اسمبلی خواہر بی بی سلیمہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس کے فلاحی اداروں کے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے سیاست کے میدان میں خواتین کی ذمہ داریوں کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب تک خواتین میدان سیاست میں وارد نہیں ہونگے تب تلک نہ تو مسائل کا ادراک ہوگا اور نہ ہی ان مسائل کے تدارک کا امکان ہے لہٰذا خواتین کو چاہئے کہ وہ ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں اور ایک فلاحی معاشرے کے قیام میں بھرپور کردار ادا کریں۔

About مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.