حلقے کے عوام چاہتے ہیں کہ کاچو امتیاز کو اسمبلی سے باہر کیا جائے۔ سید علی رضوی

گلگت ( ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) حلقے کے عوام چاہتے ہیں کہ کاچو امتیاز کو اسمبلی سے باہر کیا جائے، عوام مطمئن رہیں کہ ان کے مفاد میں بہتر فیصلہ کرنے جارہے ہیں انشاء اللہ عوام سرخرو ہونگے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ہم عوام سے وعدہ کرچکے ہیں کہ ان کے مفادات کا ہر سطح پر تحفظ کیا جائیگا۔مجلس کے ٹکٹ پر اسمبلی تک پہنچنے والے کاچو امتیاز حیدر خان نے آج کونسل الیکشن کیلئے اپنا ووٹ بیچا ہے توکل یہ پوری قوم کے مفادات کا سودا کرسکتا ہے اس لئے ایسے شخص کو اسمبلی سے باہر نکالنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں،اقتدار کو اقدار کے اوپر قربان کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرینگے کیونکہ ہم عوام کے ساتھ وعدہ کرچکے ہیں کہ ہم ان کے مفادات کا ہر سطح پر تحفظ کو یقینی بنائینگے۔انہوں نے کہا کہ عوام مطمئن رہیں کہ ہم ان کے مفادمیں بہتر فیصلہ کرنے جارہے ہیں انشاء اللہ عوام سرخرو ہونگے،مجلس وحدت مسلمین عوامی مفادات کے تحفظ میں کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

About مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے

One comment

  1. Kamagra Contrareembolso Disfuncion Erectil Propecia Resultados Fotos Viagra Ou Acheter buy cialis online Synthroid To Buy Wirkung Viagra Video

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.