ٹیکسوں میں اضافہ ن لیگ کی صوبائی حکومت کیلئے گلے کی ہڈی بن گئی۔

گلگت (ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) ٹیکسوں میں اضافہ ن لیگ کی صوبائی حکومت کیلئے گلے کی ہڈی بن گئی۔انٹی ٹیکس موومنٹ کی کال پر کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔شہر میں مکمل شٹر ڈاؤں ہڑتال سے حکمرانوں کی نیندیں اڑ گئیں۔
گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کا نفاذ اگرچہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوا تھا ،پچھلے دنوں ن لیگ کی صوبائی حکومت نے وفاق کے کہنے پر ٹیکسوں میں اضافہ کیا تو جی بی کے عوام برہم ہوگئے اور غیر قانونی طور پر لگائے گئے ٹیکسوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔انٹی ٹیکس موومنٹ جس کی لیڈ گلگت بلتستان کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کررہی ہے نے حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ٹیکسوں کے نفاذ کو آئینی حقوق سے مشروط کیا۔انٹی ٹیکس موومنٹ کی کال پر 28 جنوری کو صوبائی دارالحکومت گلگت شہر میں کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی اور اتحاد چوک حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف عوام کا جم غفیر جمع ہوا۔یہ تحریک ابتداء میں صرف ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف وجود میں آئی تھی لیکن جوں جو تحریک آگے بڑی تو اس کے ایجنڈے میں آئینی حیثیت کا تعین اور پاک چین اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کی شراکت داری کے نکات بھی شامل کرلئے گئے اور موقف اختیار کیا جارہا ہے کہ جب تک گلگت بلتستان کے محروم عوام کو ان کا جائز حق نہیں دیا جاتا تب تلک یہ تحریک جاری رہے گی۔آج کے جلسے میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے بلا شرط و شروط اس خطے کا پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا مگر حکمران آج تک اس شرافت مندانہ اقدام کی قدر نہ جان سکے ۔نہ حقوق میں برابری کا درجہ دیا گیا اور نہ ہی ذمہ داریوں کے قابل جانا۔ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب تک گلگت بلتستان کو پاکستان اپنی جغرافیائی حدود میں شامل کرکے ملک کے ایوان بالا اور ایوان زیرین میں نمائندگی نہ دیتے تب تک کسی بھی شکل میں ٹیکس کا نفاذ نامنظور ہوگا۔ان رہنماؤں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو واضح پیغام دیا کہ جب تک پاک چین اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کے حقوق کا تحفظ نہیں ہوگا راہداری کو اس خطے سے گزرنے نہیں دینگے۔

About مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.