مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔شعبہ سیاسیات

گلگت (ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان پولیٹیکل کونس کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ امین شہیدی بھی شریک رہے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان سے سید علی رضوی،حاجی رضوان علی،کاچو امتیاز حیدر، خاتون رکن اسمبلی بی بی سلیمہ،کاظم سلیم، فدا علی شگری، غلام عباس، ڈاکٹر علی گوہر ،شیخ عیسیٰ ایڈوکیٹ،محمد علی نے شرکت کی۔ اجلاس ہٰذا میں ملکی صورت حال کے تناظر میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین،اقتصادی راہداری میں خطے کے عوام کے مفادات کے تحفظ کے علاوہ تنظیمی صورت حال اور علاقائی مسائل پر گفت و شنید ہوئی۔گلگت بلتستان کی موجودہ صورت حال اور مستقبل کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں شعبہ سیاسیات کے معاون سیکرٹری آصف رضا اور برادر فضل عباس نقوی نے بھی شرکت کی۔اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت بھرپور حصہ لے گی۔پاک چین اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کے کو نظر انداز کئے جانے کو ہرگز قبول نہیں کیا جائیگا اور اس حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرکے گلگت بلتستان کو مکمل صوبائی خود مختاری دینے کا مطالبہ کیا جائیگا

About مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.