مجلس وحدت مسلمین کے عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل ہونے سے ایکشن کمیٹی میں جان آجائیگی۔اراکین ایکشن کمیٹی

گلگت (ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) عوامی ایکشن کمیٹی کااجلاس وحدت ہاؤس میں مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں منعقد ہوا۔سال پہلے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے مجلس وحدت مسلمین نے عوامی ایکشن کمیٹی سے علٰحیدگی اختیار کی تھی جس پر عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین نے مجلس وحدت مسلمین کے ہائی کمانڈ سے ملاقات کرکے ایم ڈبلیو ایم کی دوبارہ عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل ہونے کی گزارش کی تھی جس پر پچھلے دنوں صوبائی پولیٹیکل کونسل نے عوامی ایکشن کمیٹی میں دوبارہ شمولیت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین نے مجلس وحدت مسلمین کی عوامی ایکشن کمیٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کے مجلس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کا شکریہ ادا کیا۔عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی دوبارہ شمولیت سے ایکشن کمیٹی مظبوط ہوگی اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں ایم ڈبلیو ایم کے تجربہ کار قائدین سے بھرپور استفادہ حاصل کرینگے۔اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر کریم خان نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے عوامی ایکشن کمیٹی سے علٰحیدگی کے بعد ایکشن کمیٹی کمزور پڑگئی تھی لیکن اب دوبارہ شامل ہونے پر ایکشن کمیٹی میں جان آئے گی۔

About مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.