شہید باقر النمر کا خون رائیگان نہیں جائیگا اور ان کے خون کی برکت سے آل سعود صفحہ ہستی سے نابود ہوجائینگے ۔مطہر عباس

گلگت (ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) سعودی عرب نے پوری دنیا میں دہشت گردی کو رواج دیا ہے اور امت مسلمہ کے مابین نفرت و انتشار پھیلانے میں آل سعود کا کوئی ثانی نہیں۔آل سعود اور آل یہود کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے اور ان کے مفادات مشترک ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع گلگت کے سیکرٹری جنرل مطہر عباس نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کے زیر اہتمام نکالی جانیوالی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود ااستعمار کا ایجنٹ اور امریکہ و اسرائیل کا غلام ہے جس نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کو جنگ کی آگ میں دھکیل دیا ہے۔یہ وہی آل سعود ہیں جس نے صیہونیوں کے اشارے پر یمن پر جنگ مسلط کی ہے اور ہزاروں معصوم عوام کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آل سعود نے آیت اللہ باقر النمر کو پھانسی دیکر خلیجی ممالک میں شیعہ سنی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی صیہونی خواہش کی تکمیل کی ہے حالانکہ شہید باقر النمر کی شخصیت اہل سنت اور اہل تشیع دونوں کیلئے محترم شخصیت تھی جس نے سعودی عرب کے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے آواز حق بلند کیا۔ان کا جرم صرف یہی تھا کہ وہ مظلوم عوام کے حقوق اور اسلامی بیداری کے علمبردار تھے اور سعودی فرمانروا سعودی عرب میں ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ تھے۔آج سعودی عرب نے آیت اللہ باقر النمر کو پھانسی چڑھاکر یہ ثابت کردیا کہ وہ ان کا تعلق صیہونی دہشت گردوں سے ہے اور ان کا یہ اقدام صرف اور صرف اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید باقر النمر کا خون رائیگان نہیں جائیگا اور ان کے خون کی برکت سے آل سعود صفحہ ہستی سے نابود ہوجائینگے ۔

About مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.