دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے(بختاور خان)

گلگت (ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل) دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے خیر العمل فاؤنڈیشن بلا تفریق عوامی خدمت کا شعار کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہے۔
خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان گلگت ریجن کی جانب سے حالیہ زلزلے کے متاثرین میں دو لاکھ دس ہزار کی خطیر رقم تقسیم کی گئی ۔حالیہ زلزلے کے نتیجے میں گلگت بلتستان میں جانی نقصانات کے علاوہ رہائشی مکانات اور باڑہ جات کو جزوی نقصانات پہنچے۔خیر العمل فاؤنڈیشن کی ٹیم نے متاثرہ علاقوں کے دورہ جات کرکے نقصانات کی تفصیلات جمع کیں ،جملہ نقصانات کے پیش نظر متاثرین میں امدادی رقوم تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر سیکرٹری خیرالعمل بختاور خان نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا شعار ہے اور لوگوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں حتی الوسع عوام کی خدمت جاری رکھی جائیگی۔

About Ali Haider

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.