بنیادی انسانی سہولیات کی فراہمی ہمار نصب العین ہے۔(احمد علی نوری)

(ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل)تحصیل روندو بلتستان کے سات گاؤں (پنو،ننوپہ ،برے سکور،ژھیپہ، کشیپہ، ٹوق اور میلدینگ)کے مکین جن کی آبادی تقریباًپانچ ہزار افراد پر مشتمل ہے کیلئے خیرالعمل فاؤنڈیشن نے پینے کا صاف پانی فراہم کرکے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔لاکھوں روپے لاگت سے تکمیل کو پہنچنے والے اس منصوبے سے علاقے کے عوام مختلف قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ علی احمد نوری نے اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے غریب عوام کی خدمت اور حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے اور پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی ہماری جماعت کا نصب العین ہے ۔یاد رہے کہ علاقے کے عوام اس جدید دور میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم تھے اور گدلے اور مضر صحت پانی کے استعمال میں مجبور تھے جس کی وجہ سے علاقے کے بیشتر عوام پیٹ کے امراض اور دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا ہوتے تھے۔افتتاح کے موقع پر علاقے کے عوام نے خیر العمل فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو انسانیت کی عظیم خدمت قرار دیتے ہوئے مجلس وحدت کے رہنما علامہ ناصر عباس جعفری اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

About Ali Haider

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.