(گلگت بلتستان میں نواز لیگ کی زیادتیاں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں،شیڈول فور کی آڑ میں ن لیگ سیاسی حریفوں کو ہراسان کررہی ہے۔(غلام عباس

گلگت ( ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل ) گلگت بلتستان میں نواز لیگ کی زیادتیاں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں،شیڈول فور کی آڑ میں ن لیگ سیاسی حریفوں کو ہراسان کررہی ہے۔عزاداری پر بیجا پابندیاں عائد کرنا ملک وقوم کے مفاد میں نہیں،یہ پابندیاں تکفیری گروہوں کی خوشنودی حاصل کرنے کی غرض سے عائد کی جارہی ہیں۔
سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان غلام عباس کا قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات،اس ملاقات میں گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی کردار پر گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ وحدت مسلمین زیادہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق دلوانے کیلئے ہرفورم پر احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔گلگت بلتستان پولیٹیکل کونسل کو فعال بناکر اسمبلی میں بھرپور کردار ادا کیا جائیگا اور عوام دشمن پالیسیوں کو کسی طور پر قبول نہیں کیا جائیگا۔اس ملاقات میں پاک چائنہ اقتصادی کوریڈور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاک چائینہ اکنامک کوریڈور منصوبے میں گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کو تحفظ دیا جائے اور اکنامک کوریڈور پر عمل درآمد سے قبل گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کا تعین کیا جائے۔

About Ali Haider

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.